Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جنگ بندی پر کابل حکومت اور اقوام متحدہ کی تاکید

افغانستان کے صدر اور اسی طرح اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے نے افغانستان میں فوری طور پر جنگ بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایوان صدر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ دیبورا لاینس کے درمیان کابل میں ہونے والی ملاقات میں افغان فریقوں کے مذاکرات اور افغانستان میں کورونا کے خلاف مہم میں اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کی امداد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

افغانستان کے صدر نے اپنے ملک میں فائربندی کے لئے افغان عوام کی خواہش و مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام، جنگ و تشدد سے تنگ آ چکے ہیں۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے نے بھی افغانستان میں فائربندی کی ضرورت پر تاکید کی۔ محمد اشرف غنی نے اسی طرح اقوام متحدہ کے اداروں سے افغانستان میں کورونا کے خلاف مہم میں بھرپور مدد و تعاون کئے جانے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے اور افغانستان کی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی افغانستان کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس