Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • داعش کے خلاف عراقی فوج کی بڑی کارروائی، متعدد ٹھکانے تباہ

عراق کی فوج نے کل ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر کے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے نشر و اشاعت کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق عراق کی فوج کے خصوصی آپریشنل بریگیڈ نے تیل سے مالا مال علاقے بالکانہ کے کوہستانی علاقے میں جو صوبہ کرکوک میں واقع ہے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور بموں کو ناکارہ بنا نے کے ساتھ ساتھ علاقے کو داعش دہشت گردوں کے باقیات سے پاک کر دیا ہے۔

ادھر صوبہ الانبار میں عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈرقطری العبیدی نے کہا ہے کہ اس صوبے کے الحسینیات نامی علاقے میں داعش کے 3 ٹنلوں کو تباہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔

 واضح رہے کہ داعش دہشت گرد عناصر عراق کے بعض علاقوں میں اب بھی روپوش ہیں جو  اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس