یمن میں آل سعود کی ناکامی کا ایک اور ثبوت۔ تصاویر
Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
اسلامی ملک یمن کو گزشتہ چھے برسوں سے حرمین شریفین کی خدمتگزاری کا ڈھونگ رچنے والے قبیلۂ آل سعود کی جارحیتوں کا سامنا ہے اور ساتھ ہی زمینی، فضائی اور سمندری محاصرے سے بھی یمنی عوام روبرو ہیں۔ مگر سعودی اتحاد اپنی تمام تر کوششوں، مجرمانہ اقدامات اور شب و روز کی بمباری و گولہ باری کے باوجود یمن کو دفاعی شعبے میں کامیابیاں حاصل کرنے سے نہیں روک پایا ہے۔ حال ہی میں یمنی فورسز نے اپنے ملک کے اندر ہی تیار شدہ ایک بکتربند گاڑی ’باس ۱‘ کی رونمائی کی ہے جس نے مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔