عراقی وزارت خارجہ کا امریکہ سے احتجاج
Dec ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
عراقی وزارت خارجہ نے بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے دہشتگردوں کو ٹرمپ کی جانب سے معافی دیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بغداد میں عراقی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ اس فیصلے میں جرم کے خطرات اور نتائج پر توجہ نہیں دی گئی اور مرنے والوں کے حقوق کو سراسر نظرانداز کر دیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ سفارتی ذرائع سے واشنگٹن کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر دے گی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنے پندرہ قریبی ساتھیوں کے ساتھ ساتھ، بدنام زمانہ امریکی سکیورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے چار اہلکاروں کو معاف کردیا ہے۔بلیک واٹر کے مذکورہ امریکی دہشت گردوں نے سن دو ہزار سات میں اندھا دھند فائرنگ کر کے متعدد بے گناہ عراقی شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔