Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • یمن میں یواے ای اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی چھاونی کا انکشاف

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ یمن کے سقطری جزیرے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاونی ہے۔

صیہونی میڈیا نے جنوبی یمن میں صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاونی کی موجودگی کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہارٹص نے لکھا ہے کہ جنوبی یمن کے سقطری جزیرے پر اسرا‏ئیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاونی موجود ہے۔

اسرائیل کے اس اخبار کے مقالہ نگار زفی بارئیل نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام، یمن کے اس جزیرے کے عوام کی زندگی پر پوری طرح مسلط ہیں۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر امارات نے اس جزیرے کو یمن کے مقامی باشندوں کے لئے بند کر دیا ہے اور یمنی شہریوں کے لئے کام اور روزگار کے لئے سخت قوانین بنائے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے جزیرہ سقطری میں مشترکہ فوجی چھاونی، امریکا سے ایف-35 جنگی طیارہ حاصل کرنے کے لئے بنائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی چھاونی میں اسرائیلی بحریہ کے فوجی تعینات ہیں۔

ٹیگس