Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • رام اللہ میں ایک اسپتال پر صیہونیوں کا حملہ

فلسطینی وزارت صحت نے رام اللہ میں ایک اسپتال پر صیہونی دہشتگردوں کے حملے کی خبر دی ہے۔

فلسطین کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے آج اتوار کو صبح چار بج کر تیس منٹ پر رام اللہ میں واقع اسپتال پر یلغار کر کے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے جس کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون سمیت دو افراد زخمی اور کئی افراد گھٹن کا شکار ہو گئے۔

 فلسطینی انتظامیہ کے وزیر صحت می کیلہ نے اس اسپتال پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار بچے اور حاملہ خواتین گولیوں کی آوازوں اور آنسوگیس کے باعث خوف و وحشت میں مبتلا میں ہوگئیں ۔

انہوں نے عالمی برادری سے خود ساختہ غاصب صیہونی حکومت کی اس جارحیت پر نوٹس لینے اور اس سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ہفتے کو بھی غزہ پٹی کے کچھ علاقوں پر بمباری کر کے الدرہ علاقے کے چائلڈ ہاسپیٹل اور معذور افراد کے علاج معالجے کے مرکز کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ صیہونی حکومت کی بمباری میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

 

ٹیگس