عراقی آسمان پر امریکی ڈرون کا قبضہ ہے: عراقی تجزیہ نگار
عراق کے فوجی امور کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کی نظروں کے سامنے امریکی ڈرون طیارے ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی امور کے عراقی تجزیہ نگار صفاء الاعسم کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے عراق کی فضائی حدود پر پوری طرح مسلط ہیں۔
الاعسم نے المعلومہ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فریق، عراقی حکومت کے لئے کسی بھی طرح کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے تاکہ اپنے طیاروں کی سرگرمیوں اور شناخت کو روک سکیں۔
عراقی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عراقی فضائی حدود پر امریکی فوجیوں اور ڈرون طیاروں کا پوری طرح سے قبضہ ہے جو دن بھر جاسوسی میں مصروف رہتے ہیں۔
عراقی فوجی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی فریق آزادانہ طور پر فوجی آپریشن کرتا ہے اور وہ عراقی حکومت کو ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی ساری سرگرمیاں یا تو عراقی حکومت کی اطلاع کے بغیر انجام پا رہی ہیں یا اس کی نظروں کے سامنے انجام دی جا رہی ہیں۔