Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • عراق، داعش اور امریکی دہشتگردوں کے لنک کا تازہ انکشاف

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے داعش کے غیر ملکی عناصر سے صوبہ کرکوک کی مکمل آزادی کی اطلاع دی ہے۔

عراقی رضاکار فورس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی حسینی نے پیر کے روز عراقی ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے امریکہ کے باوردی دہشتگرد کرکوک سے نکلے ہیں تب سے اس صوبے کی سیکورٹی اور امن و استحکام میں 95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی جہاں بھی ہوتے ہیں وہاں پر سیکورٹی بحران اور مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔

علی حسینی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کے نکلنے کے بعد سے غیر ملکی دہشت گرد بھی مخفی ہو گئے اور گزشتہ مہینوں میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران ایک بھی دہشت گرد نہیں ملا جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کے انخلا سے عراق کی سیکورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

علی الحسینی کا کہنا تھا کہ علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی وجہ سے نہ صرف صوبہ کرکوک کی سیکورٹی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ صوبہ صلاح الدین میں بھی سیکورٹی میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس