Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • مذاکرات کے ساتھ ساتھ تشدد کو لگام دینا ضروری: عبداللہ عبداللہ

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں تشدد اور جنگ کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے افغانستان میں چین کے خصوصی نمائندے  لیوجان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت پائدار اور باوقار امن کے حصول کے لئے سنجیدہ ہے۔ 

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ مذاکرات کے ساتھ ہی ملک میں تشدد اور جنگ میں اضافہ قابل قبول نہیں ہے اور تشدد و ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

اس موقع پر چین کے خصوصی نمائندے نے اعلی مصالحتی کونسل کی رہبر کمیٹی کی تشکیل اور مذاکراتی وفد کے ساتھ اس کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وفد کی دوحہ واپسی اور امن مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز پائدار امن کے حصول کی زمین فراہم کر دے گا۔

ٹیگس