افغانستان میں بد امنی عروج پر، متعدد دہشتگردانہ حملے
Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔
افغانسان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق ڈائیکنڈی کے ڈپٹی گورنر محمد علی ارزگانی نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ کجران ضلع میں واقع ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔
دوسری جانب صوبہ سرپل کے پولیس چیف نے بتایا ہے کہ طالبان نے ضلع سومہ قلعے کے گاؤں نادر آباد میں ایک فوجی اہلکار کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی۔
اس درمیان افغان دارالحکومت کابل میں بھی ہفتے کی صبح ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
فائرنگ اور دھماکوں کے یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے جب دوحہ میں بین الافغانی مذاکرات کے ہفتے سے شروع ہونے کی توقع ہے۔