Jan ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملے میں تیرہ افغان شہری جاں بحق و زخمی

افغانستان کے صوبہ فاریاب پر طالبان کے حملے میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فاریاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ طالبان گروہ نے صوبے کے شیریں تگاب اور خواجہ سبز پوش اضلاع پر میزائلی حملہ کیا تھا جس میں دو عام شہری اور ایک فوجی جاں بحق ہوگئے۔ اس حملے میں دس عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالبان کے میزائل حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی ہیں۔ یہ حملے ایسے عالم میں جاری ہیں کہ بارہ ستمبر کو قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوئے تھے جو ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے ہیں تاہم اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ٹیگس