قومی اتحاد، صیہونی سازشوں سے مقابلے کا واحد راستہ: فلسطینی تنظیمیں
Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
فلسطینی رہمناؤں نے ایک متحدہ قومی اسٹریٹیجک کے حصول کے لئے ہمہ گیر استقامت اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اجلاس کے دوران فلسطین میں قانون ساز کونسل، پارلیمنٹ اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے اور قومی اتحاد کی بحالی کی راہوں کا جائزہ لیا۔
تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینی کاز مخالف اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی محاذ کو مضبوط بنانے، فلسطینی زمینوں کے تحفظ اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے نتائج کا جائزہ لیا۔
ان دونوں فلسطینی وفود نے استقامت کو واحد قومی آپشن قرار دیا کہ جو اعلی اہداف و مقاصد کی ضامن ہیں۔