Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • شام پر اسرائیل کی فضائی جارحیت

صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی شام میں بعض مقامات کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے

صیہونی حکومت کے جنگی طیارے بدھ کی صبح دیر الزور اور بوکمال شہروں پر حملہ کرنے کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے۔ اسرائیل کی فضائی جارحیت میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غاصب صیہونی حکومت حالیہ برسوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے جن میں سے متعدد حملوں کو شام کے ایئر ڈیفینس یونٹوں نے ناکام بنا دیا ہے۔

شام میں دہہشت گردی کے بحران کا آغاز دو ہزار گیارہ میں اس وقت ہوا تھا جب امریکہ، سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے شامی حکومت اور عوام کے خلاف منظم دہشتگردی کے ذریعے اس ملک کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

شامی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش کی بساط لپیٹ دی ہے اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی شکست سے پیدا ہونے والی صورتحال نے اسرائیل کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ٹیگس