Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نے نے مقبوضہ فلسطین میں مزید 2500 صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد اور فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینه نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینی زمینوں پر 2500 صیہونی مکانات کی تعمیر کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2334 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی کابینہ کے اس اقدام کو مسئلہ فلسطین کی سیاسی حیثیت کو نابود کرنے سے تعبیر کیا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے مقبوضہ زمینوں پر صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات پر بین الاقوامی حلقوں کی خاموشی اور اسرائیل کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی  نیز امریکی حکومت کی جانب سے غاصبوں اور ان کی پالیسیوں کی حمایت کی مذمت کی ۔

ٹیگس