Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی اور اماراتی آلۂ کاروں میں شدید جھڑپیں

جنوبی یمن کے جنوبی علاقے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

اسلامی ملکوں کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبےمارب میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان  خونریزجھڑپیں جاری ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق عبوری کونسل کے مسلح گروہوں  نے صوبے ابین کے الطریہ علاقے میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے ہو رہی ہیں۔

یہ جھڑپیں عدن اور اس کے اطراف کے علاقوں سے شروع ہوئی ہیں جن کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیل گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب میں اصلاح گروہ کے آلہ کاروں نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے حامی سمجھے جانے والے سلفی گروہ کے ایک سرغنہ کو اغوا کر لیا ہے۔

ٹیگس