افغانستان میں 34 طالبان ہلاک
Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کی ایک کاروائی میں طالبان کے چونتیس عناصر ہلاک ہو گئے۔
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے پریس دفتر نے بتایا کہ ہسکہ مینہ علاقے میں افغان فوج کے آپریشن میں طالبان گروہ کے اکتیس عناصر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق خوگیانی کے علاقے میں افغان فضائیہ کی کاروائی میں بھی تراب نامی طالبان کا ایک کمانڈر اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے۔
افغانستان میں جنگ و جارحیت اور بدامنی و عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ رہا ہے جبکہ بارہ ستمبر سے جب سے افغانستان کے امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں اس ملک میں دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں صورت حال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور افغان عوام میں اپنے ملک میں قیام امن کے تعلق سے مایوسی جنم لے رہی ہے۔۔