عراق میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے 6 فوجی کانوائے پر حملے
Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکہ کے 6 فوجی کانوائے پر حملوں کی اطلاع دی ہے۔
صابرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چھٹے امریکی فوجی کارواں پر حملہ صوبہ صلاح الدین میں ہوا جس میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اس سے قبل کل رات امریکہ کے 5 فوجی کاروانوں پر حملے دیوانیہ، بابل اور ذی قار صوبوں میں کئے گئے۔
دیوانیہ اور بابل صوبوں میں امریکی فوجیوں کے کانوائے پر حملوں کی ذمہ داری اصحاب الکہف گروہ نے قبول کی ہے۔
اس سے پہلے جمعرات کو بھی عراقی ذرائع نے کچھ امریکی کانوائے پر حملوں کی خبر دی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے لئے امداد لے جانے والے کارواں معمولا شام یا کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔
گزشتہ چند مہینے سے عراق میں امریکی فوجی کاروانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔