Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ڈرون حملے کی ذمہ داری، عراق کے الوعد الحق گروہ نے قبول کی

عراق کے الوعد الحق گروہ نے سعودی دارالحکومت ریاض کی فضا میں ہونے والی کارروائی کی ذمہ داری قبول کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الوعد الحق گروہ نے آج اتوار کے روز ایک بیان جاری کرکے سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بغداد کے دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون کا انتقام ہے۔

یمن پر حملہ کرنے والے سعودی اتحاد نے کل اعلان کیا تھا کہ ریاض کی فضا میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

درایں اثنا الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے میزائل دفاعی سسٹم نے ریاض کی فضاؤں میں ایک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ ریاض ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور ریاض جانے والی سبھی پروازوں کو دمام شہر کے ہوائی اڈے پر اترنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز بغداد میں الطیران اسکوائر میں ہونےوالے دو خودکش بم دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 110 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔

ٹیگس