Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • عالمی اداروں کی ڈرامائی خاموشی سے سعودی عرب فائدہ اٹھا رہا ہے

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ مارب اور صعدہ کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اداروں کی ڈرامائی خاموشی سے سعودی عرب مسلسل فائدہ اٹھا رہا ہے اور جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے صرواح اورجبل مراد  کےشہروں اور اسی طرح صوبجہ صعدہ کے الظاہر شہر پر بمباری کی جس کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والی بمباری سے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یمن پر یہ حملہ ایسے میں ہوا کہ جب 25 جنورری کو عالمی یوم یمن کے موقع پر یمن کے پندرہ صوبوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں یمنی شہریوں نے شرکت کر کے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے مظالم اور جارحیتوں کی مذمت کی۔ یمنی مظاہرین نے اعلان کیا کہ انکے ملک پر مسلط کردہ جنگ در حقیقت امریکی و صیہونی جارحیت ہے اور آل سعود نے امریکہ کی ایما پر ہی یمن پر چڑھائی کی ہے۔

یاد رہے کہ ۲۵ جنوری کو ’عالمی یومِ یمن‘ قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد وہاں پر جاری بیرونی جنگ و جارحیت کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر جد و جہد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے جس کے  باعث اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس