Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • لبنان کے پر تشدد واقعات میں 112 افراد زخمی

لبنان کی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ طرابلس میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 112 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے طرابلس کے بلدیہ کی عمارت پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔ اسی طرح مظاہرین نے اس شہر میں پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم سعد الحریری نے طرابلس میں رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعات پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی۔

سعد الحریری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت، طرابلس اور اس ملک کے شمالی علاقوں کے عوام کے ساتھ ہے اور ان سے ہم یہ پوچھتے ہیں کہ کس لئے فوج نے بلدیہ ہاوس کو آگ لگانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے موقع پر کوئی اقدام نہیں کیا۔ اگر فوج عوام کی حفاظت نہیں کر سکتی تو پھر طرابلس کے عوام کی حفاظت کون کرے گا۔

واضح رہے کہ طرابلس میں چند روز سے اقتصادی صورتحال اور لاک ڈاون کے خلاف احتجابجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ٹیگس