Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ شام میں ایک اور اڈہ بنانے میں مصروف

امریکی دہشتگرد شمال مشرقی شام کے الحسکہ علاقے میں ایک اور اڈہ تعمیر کر رہے ہیں

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشتگرد الحسکہ کے مضافاتی علاقے العربیہ میں اپنے لئے ایک نیا اڈہ تعمیر کر رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ہتھیار اور لاجسٹک وسائل اس اڈے میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ مہینوں میں امریکہ کے لیجسٹک اور فوجی ساز و سامان کے حامل سیکڑوں ٹرک عراق سے شام کے شہر الحسکہ پہنچے ہیں۔

امریکہ کے باوردی دہشتگردوں اور ان کا حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ ، شام کے الجزیرہ علاقے اور الحسکہ و دیرالزور صوبوں میں تیل کے کنؤوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔

ٹیگس