Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • عبوری حکومت کا شوشہ بیرونی مداخلت کا راستہ ہموار کرے گا۔ افغان عہدیدار

افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کے قیام کا شوشہ بیرونی مداخلت کا راستہ ہموار کرنے کی غرض سے چھوڑا جارہا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ عبوری حکومت کے قیام کا معاملہ بیرونی مداخلت کا راستہ ہموار کرنے کے مترداف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان کو عوامی حمایت، مذہبی جواز اور ملکی فیصلہ سازی پر یقین ہے تو انہیں بین الافغان مذاکرات کی اساس پر جنگ بندی کو قبول کرلینا چاہیے۔

حمد اللہ محب کا کہنا تھا کہ طالبان کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ افغانستان کے عوام جمہوریت اور اپنے آئین کی قدر و قیمت کو پوری طرح محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بیان طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے افغان وفد کے سینیئر رکن عباس استانکزئی کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ جب تک صدر اشرف غنی اقتدار سے علیحدہ نہیں ہوجاتے طالبان، اس وقت تک افغان عوام سے امن مذاکرات نہیں کریں گے۔افغانستان کے ایوان صدر نے عباس استانکزئی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اشرف غنی آئینی مدت پوری ہونے اور نئے انتخابات سے پہلے اقتدار کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔

ٹیگس