Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • عراق، امریکی فوجی کارواں پر پھر حملہ

عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مرکز عراق میں امریکا کے ایک فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی بغداد کے بابل صوبے میں امریکا کے ایک فوجی کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔

صابرین نیوز نے اس بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ حملہ بابل صوبے کے مرکز الحلہ شہر میں ہوا۔

العربیہ چینل نے بھی اپنے رپورٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں کے کارواں کے راستے میں ایک دھماکہ ہوا۔

عراقی چینل السومریہ نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ یہ کارواں امریکی اتحاد کا تھا اور دھماکے کی وجہ سے ایک گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔

گزشتہ چند مہینوں سے عراق میں امریکی فوجی کاروانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔

ٹیگس