امریکا اور سعودی عرب کے درمیان نیا فوجی معاہدہ، واشنگٹن نے سعودی چھاونیوں کی توسیع کا ذمہ اٹھایا
امریکی دہشت گرد فورس سینٹکام نے سعودی عرب میں فوجی چھاونیوں میں توسیع کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے مغربی علاقے میں واقع فوجی چھاونی کی توسیع کی جائے گی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینٹکام کے ترجمان بیل اوربان کا کہنا تھا کہ مغربی سعودی میں واقع کچھ چھاونیوں کی توسیع کی جائے گی اور ان کو امدادی اور لاجسٹک چھاونیوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے اسوشیٹیڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پر میزائل اور ڈرون حملے کے بعد چھاونیوں کو لاجسٹک اور امدادی بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری سینٹکام نے اٹھائی ہے اور اس منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے۔
رای الیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اوربان نے واضح کیا کہ چھاونیوں کی تبدیلی اور توسیع میں جو خرچہ آئے گا اسے سعودی عرب برداشت کرے گا۔