Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  •  سوڈان میں کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا

سوڈان کے وزیر اعظم نے ایک حکم کے ذریعے کابینہ کو تحلیل کردیا۔

سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے اتوار کی شام عبوری حکومت کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا تاہم نئی کابینہ کی تشکیل تک سابقہ وزراء بدستور کام کرتے رہيں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ وزارت تعلیم کے علاوہ دیگر تمام وزارت خانوں کے قلمدانوں کا فیصلہ ہوچکا ہے، وزارت تعلیم کی پوسٹ کے لئے صلاح و مشورہ ہو رہا ہے۔

نئی کابینہ میں شامل وزرا کے ناموں کا اعلان آج کسی وقت کر دیا جائے گا۔

ٹیگس