Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے پھر یمن کے ڈرون حملوں کا اعتراف کیا

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ سے وابستہ جوانوں کے ایک ڈرون حملے کا اعتراف کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے نہتے عوام کے خلاف برسر پیکار سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے اپنے ایک بیان میں یمنی فورسز کی جانب سے ڈرون حملے کئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ترکی المالکی نے جو کبھی بہت ہی جوشیلے انداز میں صحافیوں کو اتحادی افواج کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے تھے، بہت پژمردگی کے ساتھ دعوی کیا کہ سعودی اتحاد نے یمنی انقلابیوں کے حملہ آور دو ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے دعوی کیا کہ آج بدھ کو یمن کی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی شہری آبادی کو دو ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم راڈار پر اطلاع ملتے ہیں سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے۔
یمنی انقلابیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں پر حملوں کا دعوی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ امریکی اشاروں اور صیہونی حکومت کے مفادات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے یمنی عوام پر مسلط کی جانے والی جنگ میں آل سعود اور متحدہ عرب امارات کو اپنے کسی ایک بھی مقصد میں کامیابی حاصل نہيں ہوئی ہے۔
سعودی اتحاد کی جانب سے شہری آبادیوں پر بمباری اور نہتے بچوں اور خواتین کا قتل عام کئے جانے کے باوجود یمنیوں کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔
ڈرونز حملے دراصل اس بات کی علامت ہیں کہ یمنی عوام آل سعودی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے نہيں ہیں۔

ٹیگس