Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • صہیونی دہشتگردوں نے فلسطینی قیدی کا مکان مسمار کر دیا

باوردی صیہونی دہشتگردوں نے قیدی کے گھر کو مسمار کئے جانے کے دوران مزید کئی فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔

خود ساختہ صیہونی ریاست کی  فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک فلسطینی قیدی کے مکان کو مسمار کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی قیدی محمد کبہا کا مکان جنین کے قصبے "الطورہ " میں واقع ہے،  محمد کبہا غاصب صہیوںیوں کی قید میں ہے۔

 غاصب صیہونیوں نے بدھ کے روز گاؤں پر دھاوا بولا اور اسیر کا مکان مسمار کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران فلسطینیوں نے مزاحمت کی، جس پر صیہونیوں کے باوردی دہشتگرد کئی فلسطینیوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

مکان مسمار کرنے کی کارروائی کے دوران غاصب صہیونی دہشتگرد فلسطینی نوجوان کو دبوچ کر لے جارہے ہیں جبکہ خاتون چھڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔

محمد کبہا پر چند ہفتے قبل ایک صیہونی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

 دوسری جانب صہیونی اہل کاروں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران کئی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ اغوا کیے گئے افراد میں جنین میں حماس کے ایک رہنما بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران فلسطینی مکانات کی مسماری اور غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے سلسلے میں خاصی تیزی آگئی ہے اور ایک طرف جہاں اس دوران سیکڑوں نئے مکانات غاصب صیہونیوں کے لئے تعمیر کئے جا چکے ہیں وہیں فلسطینیوں کے دسیوں مکانات مختلف بہانوں کے تحت مسمار کر دئے گئے ہیں۔

مبصرین کا ماننا ہے یہ عرب اسرائیل دوستی منصوبے کا قہری اور فطری نتیجہ ہے اور آئندہ بھی فلسطینی عوام کے حق میں حالات مزید دشوار ہو سکتے ہیں۔

ٹیگس