Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • انتخابات میں امریکی مداخلت کے بارے میں عراقی ممبران پارلیمنٹ کا انتباہ

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ کی مداخلت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے اس ملک کے ذرائع ابلاغ کوانٹرویو دیتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ، عراقی انتخابات کی نگرانی اور ٹیکنیکل امور میں شامل ہو کر مداخلت کرنا چاہتا ہے ۔
عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا کہ عراق کے انتخابات میں بیرونی مداخلت اس بات کا باعث ہوگی کہ یہ انتخابات صحیح و سالم نہ ہوں ۔
عراقی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہی عراقی تجزیہ نگاروں نے بھی عراق میں اپنی فوجی موجودگی کے سہارے امریکی مداخلت کی بابت خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر منفی اثرات ڈالے گی۔
عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ نے آئندہ دس اکتوبر کو اس ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس