Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • مذاکرات سے پہلے جنگ بند اور محاصرہ ختم کیا جائے، انصاراللہ یمن

سعودی عرب کے حملوں اور جارحیت کے دوران سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ممکن نہیں۔

 یہ بات یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکراتی وفد کے ترجمان محمد عبدالسلام  نے امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔

محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ جارح قوتیں پہلے حملے بند اور یمن کا محاصرہ ختم کریں اس کے بعد ہی سفارتی اقدامات کو آگے بڑھانے کا امکان پایا جاتا ہے۔

 انصار اللہ یمن اس سے پہلے چار بار سعودی اتحاد کے ساتھ مذاکرات کرچکی ہے جس میں الحدیدہ میں جنگ بندی بھی شامل تھی لیکن سعودی فوجی اتحاد نے آج تک جنگ بندی کی پابندی نہیں کی اور صنعا ایئر پورٹ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں انصاراللہ اور یمن کی سالویشن حکومت سے مختلف صوبوں میں سعودی جنگی اتحاد کے خلاف حملے بند اور پیشقدمی روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔    

 

ٹیگس