سعودی عرب کو امریکا نے دیا دھچکا، خاشقجی قتل کی رپورٹ آئے گی منظر عام پر
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن اگلے ہفتے، سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مسئلے میں امریکی انٹلیجنس کمیونیٹی کی رپورٹ شائع کر دے گا۔
اس اخبار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ امریکی انٹیلیجنس کمیونیٹی کی رپورٹ کو جس میں یہ نتیجہ نکالا گیا تھا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کی 2 اکتوبر 2018 کو قتل کا فرمان جاری کیا تھا ، اگلے ہفتے شائع کر دے گی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس رپورٹ میں جو اب خفیہ رہنے کے دائرے سے باہر نکل چکی ہے، امریکی انٹیلیجنس کمیونیٹی کی تحقیقات کے نتائج ہیں۔
اس رپورٹ کو امریکا کے قومی انٹلیجنس شعبے کے ڈائریکٹر نے تیار کیا ہے۔
اس سے پہلے وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے اطلاع دی تھی کہ بائیڈن انتظامیہ، سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں خفیہ رپورٹ کو کانگریس کے لئے شائع کرنے کو تیار ہے۔