Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے پالتو دہشتگردوں کے خلاف عراقی فورسز کا آپریشن جاری

عراق کے ایک سیکورٹے ذریعے کا کہنا ہے کہ صوبے بابل میں عوامی رضاکار فورس کے دو جوان شہید ہو گئے۔

ایک ایسے وقت جب عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں میں داعش کے باقی بچے عناصر کے خلاف الحشد الشعبی کی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں جرف النصر نامی علاقے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی سینتالیسویں بریگیڈ کے جوانوں کے راستے میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو جوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جرف النصر کا علاقہ دارالحکومت بغداد کے جنوب مغرب میں واقع ایک اسٹریٹیجک علاقہ ہے جو اس شہر کے لئے سیکورٹی بیلٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ حالیہ دنوں کے دوران عراق کے مختلف صوبوں منجملہ الانبار، صلاح الدین، دیالہ اور کرکوک میں دہشت گرد عناصر کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھئے:

امریکہ کی جانب سے داعش کی باقیات کے لئے جدید ترین ہتھیار فراہم کئے جانے کا انکشاف

دس ہزار داعشی امریکی پناہ میں ہیں: عراقی رہنما

داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کی یہ سرگرمیاں بڑھنے کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مختلف علاقوں سے ان دہشت گرد عناصر کا صفایا کرنے کے لئے اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور گزشتہ تین ہفتے کے دوران داعش کے کئی سرغنہ ہلاک کر دیئے گئے جبکہ بعض دیگر کو گرفتار اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ عراقی فورسز کی یہ کاروائی بدستور جاری ہے۔

عراق میں تین برسوں کی معرکہ آرائی کے بعد دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کر دیا گیا مگر اس گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو گئے جو موقع ملنے پر کبھی بھی دہشت گردانہ حملہ کر دیتے ہیں تاکہعراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرتے رہیں۔

دوسری جانب موازین نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی فوجی انٹیلی جینس تنظیم نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی کے دوران دیالہ کے خانقین کے علاقے الطبج سے داعش دہشت گرد گروہ کی مالی مدد و حمایت کرنے والے ایک بڑے عامل کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد سرغنہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کو مطلوب تھا جس کے پاس سے دینار و ڈالر کی ایک بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے حالیہ ایک برس کے دوران عراق کے مختلف علاقوں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ موقع ملنے پر یہ دہشت گرد عناصر اس عوامی فورس کے جوانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ٹیگس