Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۹ Asia/Tehran
  • مآرب پر کبھی بھی یمنی فوج کا پرچم لہرا سکتا ہے

یمنی فوج اور رضاکار فورس شہر مآرب کے مشرقی حصے اور سعودی عرب کے ساتھ لگے سرحدی علاقے الودیعہ کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضا کار فورس نے مآرب شہر کے مشرقی حصے اور سعودی عرب کے ساتھ لگے سرحدی علاقے الودیعہ کی جانب تیز پیشرفت کی اطلا دی ہے۔

الودیعۃ سرحدی علاقہ، صوبہ حضرموت اور سعودی عرب کے جنوبی صوبے شرورہ سے ملحق ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا ایک واحد راستہ ہے اور اس پر سعودی عرب کا قبضہ ہے اور زیادہ تر اسے بند رہی رکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے پولیت بیورو کے رکن محمد البخیتی نے بھی جمعے کی رات تاکید کی تھی کہ مآرب میں یمنی فوج کی پیشرفت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے متعدد سینئر کمانڈر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اس جنگ میں فاتح یمنی عوام ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ویب لاگر مجتہد نے ٹوئٹ کر کہا کہ مآرب پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کا قبضہ یقینی ہے۔

سعودی خاندان کے اسرار کا انکشاف کرنے والے مجتہد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج میدان جنگ میں بڑی فوجی تبدیلی مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ عبد الملک الحوثی اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے فوجی معجزات رونما ہو رہے ہیں۔ مجتہد نے ٹوئٹ کیا کہ مآرب میں سعودی اتحاد کے بڑے فوجی ہلاک ہوئے جو تصور سے بھی آگے ہے۔

 

ٹیگس