Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • جنگ بندی اور انتہاپسندی کی روک تھام ملک کی فوری ضرورت ہے: عبداللہ عبداللہ

افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ نے ملک میں انتہاپسندی کی فوری روک تھام کو ضروری قرار دیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے اتوار کے روز ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور بین الاقوامی برادری کو توقع اس بات کی ہے کہ طالبان تعطل کا شکار ہو چکے مذاکرات کے دوسرے دور کا فوری طور پر آغاز کریں۔

افغان اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ نے جنگ بندی کے فوری نفاذ کو افغان عوام کا بنیادی مطالبہ قرار دیا اور کہا کہ انتہاپسندی کا تسلسل صلح معاہدے کو نقصان پہونچا رہا ہے۔

یاد رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین نو جنوری کو صلح مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز ہوا تھا۔ قطر میں ہونے والے یہ مذاکرات کچھ مدت سے تعطل کا شکار ہو چے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات و بیانات نے صورتحال کو اور زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔

ٹیگس