لبنان کو داخلی جنگ میں جھونکنے کی کوشش، حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر راکٹ حملہ
لبنان کے میڈیا ذرائع نے حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔
اسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک نا معلوم مسلح گروہ نے لبنان کے شہر الہرمل میں ایہاب حمادہ کے گھر پر راکٹ سے حملہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس راکٹ حملے کے ساتھ ہی ان کے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی۔
اس واقعے کے بعد لبنان کی فوج نے شہر میں اپنی گشت بڑھا دی ہے اور رکن پارلیمنٹ کے گھر کی جانب جانے والے سارے راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ ایہاب حماد نے بتایا کہ حملے کے وقت وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ دار الحکومت بیروت میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ، لبنان میں سیکورٹی خلاء کی وجہ سے رونما ہوا۔
اس سے پہلے لبنان کے ایک مشہور سیاسی تجزیہ نگار لقمان سلیم کی لاش، جنوبی لبنان سے دریافت ہوئی تھی۔
کچھ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ انتہا پسند گروہ لبنان کے اندر بد امنی پھیلانے کے لئے اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔