Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • ایک دن میں امریکا کے فوجی کانوائے پر دوسرا حملہ + ویڈیو

عراقی ذرائع ابلاغ نے ملک میں امریکی فوجیوں کے کانوائے پر ایک دن میں دوسرے حملے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عراق کے جنوب اور مرکز میں امریکی فوج کے کانوائے پر سنیچر کے روز حملے ہوئے۔

صابرین نیوز نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے اس کانوائے کو دیوانیہ صوبے میں نشانہ بنایا گیا۔

امریکی فوجیوں کے کانوائے پر آج یہ دوسرا حملہ تھا۔ اس سے  پہلے جمعے کو بھی بغداد اور بابل صوبوں میں حملے ہوئے تھے اور اسلامی مزاحمتی گروہ اصحاب الکہف نے ایک بیان جاری کرکے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئ ہیں۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

ٹیگس