صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لئے جانے کا استقبال
فلسطینی گروہوں نے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لئے جانے کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اس غاصب حکومت کے خلاف سخت ترین سزائین اور تادیبی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے وکیل نے کہا ہے کہ اس عدالت میں فلسطینیوں کی صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی، فلسطینی عوام کا قتل عام اور ان کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ کورونا ویکسین کو فلسطینی علاقوں میں منتقل نہیں ہونے دے رہے ہیں اس لئے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کو چاہئے کہ غاصب صیہونی حکام کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے۔
تحریک حماس نے بھی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونیوں کے دباؤ دھمکیوں میں نہ آئے۔
فلسطینی اتھارٹی نے بھی ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم کا فوری طور پر نوٹس اور تادیبی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔