خانہ خدا کی چھت کیسے صاف ہوتی ہے؟
Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
خانہ کعبہ کے ٹکنالوجی اور سروس امور کے معاون محمد بن مصلح الجباری کا کہنا ہے کہ خانہ خدا کی صفائی کئی مرحلوں میں انجام پاتی ہے۔
سب سے پہلے خانہ خدا کی چھت پر جھاڑو دیا جاتا ہے اور اس کے تحت گرد و غبار اور پرندوں کی بیٹ صاف کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کےبعد پوری زمین کی صفائی ہوتی ہے۔ اس کام میں 40 منٹ کا وقت لگتا ہے اور اس میں پیشرفتہ مشینوں اور ماہرین کی مدد لی جاتی ہے۔