عراق میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے اڈے پر راکٹوں کی بارش
عراقی صوبے الانبار میں امریکی فوجی اڈے پر 10 راکٹ داغے گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق عراق میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی اتحادی افواج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے الانبار میں عین الاسد نامی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں غیر ملکی باوردی دہشت گرد بھی موجود تھے۔
کرنل وین مروٹو کے مطابق حملہ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ وہی فوجی اڈا ہے جسے گزشتہ برس ایران نے امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے ردعمل میں نشانہ بنایا تھا۔
2 ہفتے قبل ہی شمالی عراق میں ایک اڈے پر راکٹ داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں امریکی فوج کا ایک باوردی دہشت گرد ہلاک اور ایک سویلین کنٹریکٹر زخمی ہو ا تھا۔
اس حملے کے جواب میں امریکی فوج نے مبینہ طور پر ڈرون طیاروں کی مدد سے شام کی سرحد کے قریب ایران نواز ملیشیا کتائب حزب اللہ کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔