افغانستان کے صوبہ بلخ میں فوجی چوکی پر حملہ
Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۵ Asia/Tehran
افغانستان میں دہشت گردی کے تازہ واقعے میں فوجی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ کو مبینہ طور پر طالبان دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
بتایا جاتا ہے کہ فوجی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی ۔ دو طرفہ فائرنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی کہ جس کے نتیجے میں کم سات فوجی جاں بحق اور 10 سے زاید زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں سرکاری اور نجی اداروں خصوصا میڈیا سے وابستہ افراد کے خلاف دہشت گردانہ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شدت آگئی ہے-