Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • سینیئر سعودی فوجی کمانڈر کی پراسرار موت

بعض پریس ذرائع نے سعودی عرب میں جدہ کے ملک عبداللہ فوجی ایئربیس کے کمانڈر کی پراسرار موت واقع ہونے کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ میجر جنرل علی ظافر الشہری، یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں پر کئے جانے والے حملوں میں ہلاک ہوا ہے۔

بعض رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی کمانڈر کوہ پیمائی کے دوران پہاڑ سے گرنے کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

اس فوجی کمانڈر کے اہل خانہ سے وابستہ ایک قریبی ذریعے نے کوہ پیمائی کے دوران اس کمانڈر کی موت کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظافر نے جدہ کے ایک اسپتال میں دم توڑا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب میں اہم فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ٹیگس