Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • امارات اور خود ساختہ اسرائیلی ریاست کا سفری سہولتیں آسان بنانے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفری سہولتیں آسان بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکام  کے درمیان قرنطینہ سے پاک سفری راہداری کے قیام پر بات چیت ہوئی۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی خودساختہ ریاست  کے درمیان تجارتی، سیاحتی اور سرکاری مقاصد کیلئے سفر آسان ہونے کا امکان ہے، معاہدہ اگلے ماہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز کے موقع پر 2 ہفتوں کے دوران کم از کم 50 ہزار صیہونیوں نے متحدہ عرب امارات کا سیاحتی سفر کیا تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے آغاز کے موقع پر امارات بالخصوص دبئی کے بازاروں میں رونقیں پلٹ آئيں اور مقامی بازاروں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر عبری بولنے والے گاہکوں بڑی تعداد کو دبئی کے شاپنگ مالز اور ساحلوں پر دیکھا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا کی وبا کے باوجود 50 ہزار سیاحوں نے امارات کا دورہ کیا اور کورونا کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کو بھی نظرانداز کر دیا۔

 گزشتہ سال اگست میں متحدہ عرب امارات نے غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس