Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی امنگوں کو پورا کرنے پر تاکید

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے فلسطینی امنگوں کو پورا کرنے اور فلسطینی علاقوں کی آزادی تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-

المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی السنوار نے انتخابات میں اپنی کامیابی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام فلسطینی امنگوں کو پورا کیا جائے گا اور غاصب صیہونی حکومت کے قبضے سے تمام فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کی مسلسل کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرانے سے  کبھی بھی غافل نہیں رہا جائے گا۔

واضح رہے کہ غزہ میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کے لئے اس تحریک کے داخلی سطح پر ہونے والے انتخابات میں السنوار نے ایک سو سڑسٹھ ووٹ حاصل کئے ہیں اور وہ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔

ٹیگس