Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • مصر ميں خوفناک آتشزدگی

قاہرہ میں خوفناک آتشز‌‍دگی میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ میں فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 20 جاں بحق ہوگئے ہیں۔

   اطلاعات کے مطابق  امدادی کارکنوں نے کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد کے جاں بحق اور 24 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

قاہرہ میں قائم کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث دور دور تک دھویں کے بادل چھا گئے4 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ٹیگس