شام، صوبہ رقہ میں ترکی کے مشکوک اقدامات
Mar ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۵ Asia/Tehran
روس نے شام کے صوبہ "رقہ" میں ترکی کے اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق روس کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے شام کے صوبے رقہ میں ترکی فوجی نقل و حرکت پراپنی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے منافی قراردیا ہے۔
روس کے سینير عہدیدار الیگزینڈر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو عین عیسی ميں فوجی وسائل اور فوجی اڈوں کی تعمیر اور تقویت سے متعلق ترکی کے اقدامات سے سخت تشویش لاحق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے اقدامات ماسکو اور انقرہ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے منافی ہیں اور شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ماسکو اور انقرہ کی کوششوں کو سبوتاژ کردیں گی۔