Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • مغربی افغانستان میں پاشدان ڈیم کے محافظوں پر حملہ

مغربی افغانستان میں مسلح افراد نے ہرات کے پاشدان ڈیم کے محافظوں پر حملہ کر دیا جس میں کئی محافظ جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پانی کے محکمہ کے ترجمان اخپلواک نے کہا ہے کہ پاشدان ڈیم کے محافظوں پر مسلح افراد کے حملے میں تین محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ چار محافظوں کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں ہے۔

ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان کی حکومت اس قسم کے حملوں کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیتی رہی ہے۔

گذشتہ ماہ بھی نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں اس ڈیم میں کام کرنے والے گیارہ مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں واقع پاشدان ڈیم کی تعمیر نو سال قبل شروع ہوئی ہے۔

ٹیگس