Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش: روہنگیا مسلمانوں کی ابتر صورتحال

اقوام متحدہ کا وفد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بنگلہ دیش پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کا وفد بنگلہ دیش میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران روہنگیا مسلمانوں کے مسائل اور صورتحال کا جائزہ لے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کا یہ وفد اپنے دورے کے دوران خلیج بنگال میں روہنگیا مہاجرین کے لیے بنائے گئے جزیرے پر بھی جائے گا، جہاں ڈھاکہ حکومت اب تک 13ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو منتقل کر چکی ہے۔

حکومت بنگلہ دیش مزید 10ہزار مہاجرین کو خطرات میں گھرے جزیرے پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

 یاد رہے کہ میانمار کے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے دوران 7 لاکھ سے زائد مہاجرین نے بنگلادیش میں پناہ لی تھی۔

ٹیگس