طرابلس میں انتقال اقتدار
Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
لیبیا میں ملک کا انتظام و انصرام صدارتی کونسل کے سربراہ کے سپرد کردیا گیا۔
لیبیا میں محمد منفی نے صدارتی کونسل کے صدر فائز سراج سے منصب اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
طرابلس کے وزارت عظمیٰ کے دفتر میں منعقد تقریب میں وزیر اعظم عبدالحمید دیبہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محمد منفی نے کہا کہ آج ہم نے اقتدار کی پرامن منتقلی کا تاریخی مشاہدہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے اختتام تک حکومتی نمایندگان کے انتخاب کے لیے اقتدار لیبیا کے عوام کے سپرد کردیا جائے گا۔
تقریب سے خطاب میں فائز سراج نے کہا کہ اصولوں کے مطابق اقتدار کی منتقلی ایک اچھی روایت ہے۔