کابل میں سرکاری ملازمین کی بس کو دھماکے سے اڑادیا گیا
Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
افغانستان ميں صحافیوں اورسرکاری ملازمين کے خلاف دہشت گردانہ واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کابل میں ایک بس کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں، سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں سرکاری بس کو نشانہ بنایا گیا۔
افغان حکام کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے سرکوتل میں آج صبح ہوا، دھماکے میں سرکاری بس کونشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے ملازمین سوار تھے۔
پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی جبکہ کسی دہشت گرد گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔