Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تین عراقی فوجیوں کی شہادت

داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر کے اہم ٹھکانوں پر عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں تین عراقی فوجی شہید ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے مغربی الانبار کے صحرائی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے زیرزمین خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بغداد کے شمال میں بھی عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعشی عناصر کے حملے کو پسپا کر دیا جبکہ اس کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور عراقی سیکورٹی فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ادھر شمالی عراق میں کرکوک کے شہر الحویجہ کے ایک علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک اہلکار کے علاوہ عراقی پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس