Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۳ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ایک اور کاروان پر حملہ

عراقی ذرائع کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں امریکی فوجی کاروان پر حملہ کیا گیا ہے۔

عالمی استقامتی گروپ نامی ایک تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تنظیم کے بیان کے مطابق العوجہ کے نز‍دیک امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے بکتربند دستے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر البدر تنظیم کے سربراہ "قصی الانباری" نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحشد الشعبی کو کمزور کرنے کا امریکی منصوبہ ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الانبار، دیالی، نینوی اور صلاح الدین صوبوں میں الحشد الشعبی کو کمزور کرنے کے مقصد سے امریکا جو منصوبے بنارہا ہے وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان صوبوں میں دہشت گردوں کو پھر داخل ہونے کی اجازت نہيں دیں گے۔

البدر کے سربراہ قصی الانباری نے عراق کے مغربی علاقے خاص طور پر سرحدی صوبے الانبار اور دیگر صوبوں میں حشد الشعبی کے موثر کردار کی وجہ سے امریکہ کی نگرانی اور مدد سے مذکورہ علاقوں میں مسلح کارروائيوں میں کافی کمی آگئی ہے۔

 

ٹیگس